کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں بیداری شعور سٹال کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام 16 دسمبر 2011ء کو بیداری شعور کے حوالے سے عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوام الناس کو تحریک منہاج القرآن انٹرنشنل کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام "بیداری شعور" لیاقت باغ راولپنڈی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں لوگوں کو موجودہ ملکی بدترین صورتحال، ناانصافی، ظلم، کرپٹ استحصالی اور فرسودہ انتخابی نظام کے خلاف عوام کا شعور بیدار کرنےکے لئے ایک فری لٹریچر سٹال لگایا گیا۔

اس مقصد کے لیے وہاں ایک خصوصی سٹال بھی لگایا گیا۔ اس سٹا ل میں عوام علاقہ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس احسن اقدام کو سراہا۔

سٹال میں موجود لٹریچر میں دعوت نامے، موجودہ نام نہاد جمہوریت پر مشتمل نظام کے خلاف اصل حقائق پر تحریری مواد اور تحریک منہاج القرآن کا موجودہ نظام کے خلاف بغاوت کے پیغام پر مشتمل لٹریچر کو عوام الناس میں فری تقسیم کیا گیا۔

سٹال کے دوران بذریعہ ساونڈ سسٹم قائد محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خصوصی خطاب" موجودہ نظام انتخاب کے خلاف اعلان بغاوت "" والے پیغام کوسنایا گیا اور مصطفوی ملی نغمے بھی سنائے گئے۔

رپورٹ۔۔۔ حافظ محمد وسیم زیدی۔۔ (ناظم دعوت وتربیت TMQ کھوئی رٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top