تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام چھٹی سالانہ پیغام حسین کانفرنس

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام چھٹی سالانہ ’’پیغام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد مورخہ 25 دسمبر 2011ء کو کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن  علماء  کونسل ہارون آباد کے سربراہ سید احمد کمال شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی عظیم مذہبی اسکالر عمر حیات الحسینی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری ظفر اقبال کاہلوں صدر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد، باؤ عبدالمجید ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد، حاجی چوہدری محمد خالد جاوید ضلعی ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن ضلع بہاولنگر و ڈپٹی گروپ وارڈن محکمہ سول ڈیفنس ہارون آباد، خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن بہاولنگر، اختر انجم ناظم ممبر شپ تحریک منہاج القرآن، رضوان منور گل نائب صدر تحریک منہاج القرآن، عبدالستا ناظم مالیات، مدثر حسین اور رانا ابرار تھے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ سید الشہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہداء کربلا کی بارگاہ میں مناقب بھی پیش کی گئیں۔

پروگرام کے آغاز میں واجد نعیم قادری فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن نے اسقتبالیہ کلمات پیش کیے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد کمال شاہ اور علامہ عمر حیات الحسینی نے امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ اصل میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت کا ہی ایک باب ہے اور آپ کی شہادت اصل میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی شہادت ہی ہے۔ آپ علیہ السلام نے یوم عاشور کو اپنے سر  کی قربانی دے کر اپنے نانا کے دین کو نئی زندگی بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تادم قیامت آپ کی اورآپ کے خانوادے کی اس عظیم قربانی کو یاد رکھا جائے گا۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کیلئے وسیع لنگر کا انتظام بھی موجود تھا۔ کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: واحد نعیم مغل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top