ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی

سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خود کش حملے کی متفقہ قرارداد کے ذریعے مذمت
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کریں گے

تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خود کش حملے کی متفقہ قرارداد کے ذریعے مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے موجودہ سیاسی افراتفری اور اداروں کے مابین تصادم کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ انتخابی نظام کا شاخسانہ قرار دیا۔ پانچوں صوبوں سے آئے تحریک کے عہدیداران نے موجودہ انتخابی نظام کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال نے ہر پاکستانی کو ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال معیشت اور ملکی ترقی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر ہمارا یقین ہے مگر ملک میںجو کچھ ہو رہا ہے اسے جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے آج (اتوار) ہونے والے اجلاس میں ملک کی نازک صورتحال پرسیر حاصل بحث کے بعد تحریک کے آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ملکی حالات کے تناظر میں قوم کی رہنمائی کا فریضہ ہمیشہ کی طرح انجام دیتی رہے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک بھر سے 1500کے قریب عہدیداران شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top