منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی سابق وزیر کویت السید یوسف السید ہاشم الرفاعی سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 05 جنوری 2012ء کو دولۃ الکویت کے سابق وزیر اور بہت سے اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہنے اور سلسلہ تصوف الرفاعی کے شیخ طریقت، اسلامی اقدار، حجازی روایات اور عرب حلقوں میں انتہائی معروف شخصیت الشیخ السید یوسف السید ہاشم الرفاعی سے ملاقات کی۔

ملاقات دیوانیہ الرفاعیہ میں منعقد ہوئی جو تقریبا دو گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں شیخ کی خدمات اور صوفی اقدار کے حوالہ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عقیدت و احترام کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے الشیخ الرفاعی کو کویت میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کا جامع تعارف کرایا۔ ملاقات کے آخر میں الشیخ السید یوسف السید ہاشم الرفاعی نے پاکستان اور عالم اسلام کی مجموعی صورتحال پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں قیادت کے فقدان کے حوالہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام واحد شخصیت ہیں جو پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔ وفد میں محمد حنیف قریشی (جنرل سیکرٹری MPIC)، ڈاکٹر نثار اکبر (راہنما MQI کویت) اور حسن نثار شامل تھے۔

رپورٹ: منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top