منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی بیلجیئم کے کمرشل اتاشی سید منیف گیلانی سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد نے صدر MPIC محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 03 جنوری 2012ء کو گلف میں 15 سال سے تعینات بیلجیئم کے کمرشل اتاشی سید منیف گیلانی سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد حنیف قریشی (جنرل سیکرٹری MPIC کویت) اور ڈاکٹر نثار اکبر (راہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت) شامل تھے۔

سید منیف گیلانی سے ملاقات میں وفد نے سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا تعارف کرایا جس میں ان کی زندگی، تعلیمی قابلیت، تنظیمی امور، قائدانہ صلاحیتوں، کتب، تقاریر اور انٹرنیشنل معیار پر سراہے جانے والے اقدامات برائے انسانی حقوق، رواداری، انٹرفیتھ ریلشنز، بین المذاہب روادری کے سیمنارز اور برطانیہ میں منعقد ہونے والے عالمی امن کانفرنس کا تفصیلی تعارف کرایا۔ وفد نے منہاج القرآن کے تنظیمی و رفاہی کاموں کی پذیرائی میں اقوام متحدہ کی جانب سے منہاج القرآن کو خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔ کمرشل اتاشی سید منیف گیلانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کے مشن کے بارے میں معلومات میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے بارے میں سنا ہوا ہے مگر اتنی تفصیل سے معلوم نہیں تھا۔ وفد نے کمرشل اتاشی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منتخب کتب کا سیٹ، خطابات اور خصوصی طور پر دہشت گردی کے موضوع پر جاری کیا جانے والا مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ سید منیف گیلانی نے کہا کہ میں اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ کو اپنے رائے سے آگاہ کروں گا کیونکہ میڈیا پر اس فتویٰ کے بارے میں بہت سنا ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرا منہاج القرآن کے ساتھ علم اور کتب کا تعلق برقرار رہے۔ انہوں نے منہاج القرآن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کویت میں موجود ہوا منہاج القرآن کے ساتھ ایک نشست ضرور رکھا کروں گا اور میری یہ خواہش ہے کہ منہاج القرآن والے مجھے اپنے مذہبی اور بین المذاہب رواداری کے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دیں مجھے ایسے پروگراموں میں شریک ہو کر قلبی سکون ہو گا۔

رپورٹ: منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top