ایل پی جی کی مقامی پیداوار پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ ٹیکس کا نفاذ عوام دشمنی ہے۔ فیض الرحمن درانی

عوام حکومت کی پالیسیوں کے باعث بنیادی ضروریات تک کو ترس گئے ہیں
قومی حکومت کا قیام ہی ملک کو دلدل سے نجات دلا سکتا ہے

پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے ایل پی جی کی مقامی پیداوار پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ ٹیکس کے نفاذ کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عام فرد براہ راست متاثر ہو گا۔ گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اس پر قیمتوں میں آئے روز کے اضافے نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔ ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ عوام حکومت کی پالیسیوں کے باعث بنیادی ضروریات تک کو ترس گئے ہیں۔ مہنگائی کا عفریت انہیں نگلے جا رہا ہے اور مقتدر طبقے کی ترجیح صرف اقتدار بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کا قیام ہی ملک کو دلدل سے نجات دلا سکتا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن قوم کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top