تحریک منہاج القرآن کے رفیق محمد مستقیم کے والد گرامی قضائے الہی سے انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کے رفیق محمد مستقیم جو ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں، کے والد گرامی لاہور میں آج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں  (اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيهِ رَاجِعُونَ) ۔ ان کی نماز جنازہ میں ڈائریکٹر امورخارجہ تحریک منہاج القرآن راجہ محمد جمیل اجمل، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر نیٹ ورک ڈیپارٹمنٹ محمد ثناء اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر امورخارجہ ندیم احمد اعوان، کنٹینٹ منیجر منہاج انٹرنیٹ بیورو صابر حسین اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشنز جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ دعوت رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین و سٹاف ممبران نے محمد مستقیم اور ان کے بھائی محمد نعیم سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

رابطہ: محمد نعیم 6754-807-0302

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top