تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان میں ہو گی

9 بڑے شہروں میں میلاد مارچ جبکہ 3 میلاد روڈ کارواں آج روانہ ہوں گے

تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ اور دنیائے اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس حسب روایت شب 12 ربیع الاول مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں ہو گی۔ لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شریک ہو کر اپنے آقا و مولا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب ہو گا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام کے مطابق سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کیلئے 60 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے سربراہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور سیکرٹری محمد جواد حامد ہوں گے۔ ملک کے 9 بڑے شہروں میں ماہ ربیع الاول شریف میں میلاد مارچ ہوں گے جبکہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے 3 روڈ کارواں آج (جمعہ) لاہور سے روانہ ہوں گے۔ سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض لاہور سے براستہ فیصل آباد لیہ جانے والے کارواں کی قیادت کریں گے۔ دوسرا میلاد روڈ کارواں امیر پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں مظفر گڑھ جبکہ تیسرا ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی کی قیادت میں ہری پور کیلئے روانہ ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top