تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے راہنما راجہ ثاقب جمیل کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں

دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے راہنما راجہ ثاقب جمیل کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ قاضی شفیق الرحمٰن خطیب جامع مسجد روضہ مبارک بھنگالی شریف نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں پیر سید مخدوم عباس شاہ (بھنگالی شریف)، سید انوار الحق شاہ (سوھاوہ شریف)چوھدری ابرار رشید، مرزا طاہر مغل، راجہ مسعود سرور، بابو طاہر، تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے راہنماوں چوھدری جاوید اقبال، چوھدری محمد اسحاق، محمود الحق قریشی، قاضی محمد افضل، چوھدری طاہر خان مصطفوی، قاری یعقوب حسین قادری، قاضی ادریس زعفران، احسان غفور، مرزا محمد اعجاز، چوھدری اسرار احمد، چوھدری محمد فاروق، راجہ حسن اختر(کویت) اور علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تحریک منہاج القرآن رفقاء واراکین اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top