تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس تحریک کے دفتر آرائیں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ملتان روڈ پتوکی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی امیر پنجاب احمد نواز انجم اور قاری ریاست علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس کی صدارات محمد ندیم مصطفائی صدر تحصیل پتوکی نے کی جبکہ اجلاس میں تحصیل پتوکی کی ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

امیر پنجاب احمد نواز انجم نے اجلاس میں مرکز کی طرف سے دیئے گئے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحصیل پتوکی کی ہر یونین کونسل سے ایک بس عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرے۔ بعد ازاں صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی محمد ندیم مصطفائی نے کہا کہ ہم مرکز کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو اللہ تعالیٰ کی مددونصرت سے ان شاء اللہ پوراکریں گے، تحصیل پتوکی کی ہر یونین کونسل سے ایک بس کا قافلہ عالمی میلادکانفرنس میں شرکت کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top