محمد حنیف مغل کی اہلیہ کی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران اور رفقاء و کارکنان کا اظہار تعزیت

ویانا (بیورو رپورٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے گراس شہر سے منہاج القرآن آسٹریا کے کنوینیئر اور دیرینہ رفیق محمد حنیف مغل کی اہلیہ کی ناگہانی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران اور وابستگان نے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے عہدیداران کا خصوصی وفد مرحومہ کی نماز جنازہ کے لئے ان کے گھر گراس شہر میں گیا۔ محمد حنیف مغل اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی اہلیہ کی تدفین کے لئے پاکستان روانہ ہوگئے۔ جہاں ان کے آبائی گاؤں کامونکی میں نماز جنازہ اد اکی گئی جس میں کامونکی، گوجرانوالہ، موڑایمن آباد اور مریدکے کے گردونواح کی تنظیمات کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، امیر پنجاب احمد نواز انجم، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، ناظم محمد نعیم رضا، محمد اکرم باجوہ، امیر حفیظ اللہ قادری، حاجی قاسم علی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد حنیف مغل سے اظہار تعزیت کیا اور ا ن کی اہلیہ کے درجات کی بلندی کی دعا کے ساتھ ان کے بچوں کو صبر کی تلقین کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top