منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا) سپین میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی پروگرام 5 فروری 2012ء کو ہو گا

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا) سپین کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی پروگرام مورخہ 05 فروری 2012ء کو Museu Maritim میں ہوگا۔ پروگرام میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2 عمرہ کے ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز نماز عصر کے بعد ہوگا جبکہ اختتام عشاء کی نماز سے قبل ہوگا۔ پروگرام میں بارسلونا اور گرد ونواح سے سینکڑوں عشاق اور نعت خواں شرکت کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن(برطانیہ) کے امیر علامہ محمد صادق قریشی الازہری اور علامہ عبدالرشید شریفی خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عظیم الشان محفل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ خواتین کی شرکت کے لئے باپردہ اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top