تحریک منہاج القرآن دولتالہ (گوجر خان) کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال ربیع الاول کانفرنس

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ، گوجر خان (راولپنڈی) کے زیراہتمام 22 جنوری 2012ء بروز اتوار عظیم الشان استقبال ربیع الاول کانفرنس (برائے ایصال ثواب راجہ محمد اکرم پٹواری مرحوم) کا انعقاد بھیر رتیال (یونین کونسل جاتلی) میں ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی الحاج محمد یوسف بختاور (سابق امیر تحریک کویت) تھے جبکہ خصوصی شرکت ملک امتیاز اعوان (رہنما تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ) نے۔ پروگرام میں علاقہ بھر مردوخواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی بحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خوبصورت سلسلہ شروع ہوا اور نعت خواں حضرات نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاۂ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمودالحق قریشی (سرپرست تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ) نے احسن انداز سے ادا کیے۔

استقبال ربیع الاول کانفرنس سے خصوصی خطاب علامہ علی اختر اعوان (مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن )نے کیا۔ انہوں نے بہت خوبصورت انداز میں اسم اللہ اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر سیرحاصل خطاب کیا۔ آخر میں انہوں نے پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی رسول نما تحریک ہے اور شرق تا غرب عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع ہر دل میں جلا لیں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے عظیم تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا۔

اس موقع پرچوہدری جاوید اقبال صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ، راجہ حسن اختر (راہنما تحریک منہاج القرآن کویت)، چوہدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ)، چوہدری طاہر خان، قاری یعقوب قادری، ماسٹر خالد منیر، راجہ ظفر محمود، افتخار حسین بھٹی اور تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے عہدیدارن، رفقاء اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام الحاج محمد یوسف بختاور کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: چوھدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top