تحریک منہاج القرآن 2012ء کو سال میلاد کے طور پر منائے گی۔ ساجد بھٹی

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تحریک منہاج القرآن گوجرخان 2012ء کو سال میلاد کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو پھر سے بحال کرنا ہے اور محبت و عشق میں مزید پختگی لانی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس سال ہر سطح پر پورا سال محافل میلاد کا انعقاد کریگی۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اجتماعات تحریک منہاج القرآن لاہور جناب ساجد محمود بھٹی نے محافل میلاد کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گزشتہ روز گوجر خان میں میلاد کارواں کا شاندار استقبال کیاگیا۔ جس میں مرکزی عہدیداران اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نائب صدر و دیگر مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی۔ میلاد کارواں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ مرکزی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس جو مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی، کیلئے بھی بھرپور مہم چلائی جائیگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top