منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام بیداری شعور موٹر سائیکل ریلی

منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام 18 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی کے سلسلہ میں 16 دسمبر کو ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر تحریک منہاج یوتھ لیگ بابر علی چوہدری کر رہے تھے۔

 ریلی کا آغاز دوپہر2 بجے  کھنہ پل سے ہوا جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی دفتر تحریک منہاج القرآن چاندنی چوک پہنچی جہان پر مختلف PP حلقہ جات سے آئے ہوئے یوتھ لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا۔

بعدازاں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی ریلی میں شریک ہوئے۔ ریلی مری روڈ سے ہوتی ہوئی لیاقت باغ چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر شرکاء سے شیخ زاہد فیاض مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ، بابر علی چوہدری مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، ساجد محمود بھٹی مرکزی ناظم تنظیمات، راجہ محمد سعید صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

 اس موقع پر محمد طیب ضیاء مرکزی سیکرٹری دعوت، رانا شکیل احمد مرکزی سیکرٹری انفارمیشن، منصور قاسم اعوان جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی، مظہر محمود علوی سیکرٹری ٹریننگ راولپنڈی بھی موجود تھے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top