تحریک منہاج القرآن مانانوالہ کے زیراہتمام استقبال میلاد النبی (ص) ریلی

تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس مانانوالہ کے زیراہتمام 29 جنوری بروز اتوار کو میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل مانانوالہ کی قریبی یونین کونسلز سے بھی عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ رانا عبدالحمید نے کی اور مرکزی سیکرٹری امور خارجہ میاں محمد اشتیاق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن مانانوالہ کے ناظم چوہدری محمد جاوید، ناظم ویلفیئر محمد سلیم تابانی اور سابق سیکرٹری ممبر شپ امور خارجہ میاں محمد ذیشان بھی ریلی میں شریک تھے۔ یونین کونسل 99 کے ناظم مالیات محمد اشفاق انجم، ناظم اطلاعات میاں طاہر اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران سمیت طلبہ کی ایک کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

اس پُروقار ریلی کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ریلی کا آغاز الفاطمہ گرائمر ہائی سکول فیصل ٹاؤن سے ہوا۔ ریلی میں منہاج القرآن ماڈل سکول مانانوالہ سمیت دیگر نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد شریک تھی۔ شرکاء کے آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا کے نعروں سے مانانوالہ کی فضائیں گونج اُٹھیں۔ عوام الناس بھی اس عظیم الشاں استقبال ماہ ربیع الاول ریلی میں شریک ہوتے گئے اور ریلی مانانوالہ کے مین بازار سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل اور تھانہ مانانوالہ سے ہوتی ہوئی المصطفیٰ چوک پر اختتام ہوئی۔ آخر میں MSM مانانوالہ کے رانا محمد عاقب نے ماہ میلاد کے موضوع پر مختصر خطاب کیا اور دعُا کے ساتھ اس ریلی اختتام پذیر ہوئی۔

مانانوالہ کی تاریخ میں اس نوعیت کی پہلی ریلی تھی اور یہ اعزاز منہاج القرآن کو حاصل ہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے احکامات کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن مانانوالہ ماہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے کوشاں ہے۔

رپورٹ: میڈیا سیکرٹری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top