میلاد مارچ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ (سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان) نے کی۔ یہ عظیم الشان میلاد مارچ گلیانہ موڑ تا گوجرخان منعقد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ نعت اکیڈمی گوجرخان کے کارکنان و عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

گلیانہ موڑ سے جب میلاد مارچ روانہ ہوا تو بارش برس رہی تھی۔ لیکن عشاقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی قسم کی بدنظمی کئے بغیر آقائے رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد مارچ میں بھرپور شرکت کی۔ میلاد مارچ جب اختتام پذیر ہوا تو ہر شخص بارش کے پانی سے سر سے پاؤں تک شرابور تھا۔ میلاد مارچ کے اختتام پر پیر سید صدیق حسین شاہ (سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان) نے خصوصی دُعا کی۔ نظامت کے فرائض ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی نے سرانجام دیئے ۔ آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے تمام شرکاء میلاد مارچ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top