برلن کی جامع مسجد منہاج القرآن میں حق نواز کی بہن کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ

جرمنی( ایم سی بی یورپ) مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق گذشتہ دنوں برلن میں مقیم کاروباری شخصیت حق نواز کی بہن قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی روح کو ایصال ثواب کی خاطر حق نوا ز کی جانب سے جامع مسجد منہاج القرآن برلن میں قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے سابق صدر فیض احمد، جنرل سیکرٹری محمد ارشاد، میاں عمران الحق، پاکستا ن عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر و تحریک منہاج القرآ ن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد شکیل چغتائی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد جامع مسجد منہاج القرآن کے خطیب وامام حافظ طارق علی نے فاتحہ خوانی کی۔ آخر میں مرحومہ کے اہل وعیال، عزیز واقارب، امت مسلمہ اور عالم اسلام کی بہتری، سربلندی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ جس کے بعد تمام شرکاء کے لئے عشائیہ کا انتظام کیاگیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top