تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مشعل بردرار جلوس

تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مورخہ 25 جنوری 2012 کو ایک عظیم الشان استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے جبکہ لوگوں کی زبانوں پر آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے ترانے بھی تھے۔

جلوس کی قیادت مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ اور تحریک منہاج القرآن گجرات کے صدر علامہ ظہیر حسین قادری، علامہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی شہنشاہ ولایت گجرات، صاحبزادہ الحاج شیخ شاہد محمود بھوکن شریف گجرات، علامہ ساجد محمود قادری، علامہ ظہیر حسین نقشبندی، محمد یوسف یعقوب، بلال مصطفوی اور دیگر قائدین نے قیادت کی۔

 

اس پروگرام کے اہتمام کے لئے علماء کونسل، یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے خصوصی انتھک محنت کی۔جلوس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جس میں جی بی اے گجرات کی پوری ٹیم، بشیر خاور بٹ ان کے علاوہ  بچے، جوان، بزرگ، علماء، طلبہ اور باقی تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

گجرات شہر کی تمام تاجر تنظیموں، وکلا، مذہبی تنظیموں، سیاسی و سماجی شخصیات بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئیں جبکہ جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور شہر کے تمام بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ جلوس کے اختتام پر لوگوں کے لیے خصوصی ضیافت میلاد کا انعقاد بھی کیا گیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top