کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ ای لرننگ کے زیراہتمام محفل میلاد

کالج آف شریعہ انیڈ اسلامک سائنسز کے ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مورخہ 15 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا نے کی جبکہ مہمان خصوصی "ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی" تھے۔ جبکہ نائب ناظم اعلیٰ تحقیق شیخ عبدالعزیز دباغ اور وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر اصغر جاوید الازھری نے خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں ای لرننگ کے تمام ٹیوٹرز، کالج کے اساتذہ اور تحریک کی نظامتوں کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت عبدالباسط نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت زاہد بشیر اور عبدالواحد یمنی نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض ٹیوٹر ای لرننگ کورس قاری وقاص نے سر انجام دیے۔

اس محفل میں نے خصوصی شرکت کی۔ اس سارے پروگرام کے آرگنائزر مقصود احمد نوشاہی کو کامیاب پروگرام کرنے پر ناظم اعلی، پرنسپل اور تمام شرکاء نے مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top