مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کے نام سے سہ روزہ ٹریننگ کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 24 تا 26 فروری تک طلبہ کے لئے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جس میں یونیورسٹیز اور کالجز کے 300 طلبہ کو دعوت دی گئی ہے۔

اس پروگرام میں تنظیمی، روحانی اور فکری نظریے کی پختگی کے لیے مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان کے نامور پروفیسرز اور ٹرینرز لیکچرز دیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنا، کامیاب زندگی میں تصوف کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور تنظیمی زندگی کے اصولوں پر روشنی ڈالنا شامل ہیں۔

یہ پروگرام انشاء اللہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top