شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کی تقاریب 100 سے زائد ممالک میں تزک و احتشام سے منائی گئیں

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والی مرکزی تقریب سے قبل 61 بکروں کا صدقہ دیا گیا
آفیشل ای میلز پر دنیا بھر سے مبارکبادی کے لاکھوں پیغامات موصول ہوئے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کی تقاریب 100 سے زائد ممالک میں تزک و احتشام سے منائی گئیں۔ دعائیہ تقاریب میں شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور ان کی درازی عمر اور تندرستی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والی مرکزی تقریب سے قبل 61 بکروں کا صدقہ دیا گیا۔ دعا کے بعد فی کس 61 پاؤنڈ کے 5 کیک کاٹے گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک کی آفیشل ای میلز پر دنیا بھر سے مبارکبادی کے لاکھوں پیغامات موصول ہوئے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر کے کارکن 7 روز تک قائد ڈے کی تقریبات منائیں گے۔ دنیا بھر میں کارکنوں نے ایک دوسرے کو سالگرہ کے خصوصی کارڈز دیے اور موبائل پر sms کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی، رفاعی خدمات اور امن عالم کے قیام کے لیے دنیا کو فکری و عملی رہنمائی دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ پر ہونے والی خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے عظیم قائد نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لیے اپنی زندگی کے 31 سال لگا دیے اور ان کے ہاتھوں سے لگایا گیا منہاج القرآن کاپودا تن آور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکن 7 روز تک دنیا بھر میں قائد ڈے کی تقریبات میں عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top