تحریک منہاج القرآن نتھوالا جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک اور بابرکت سعاعتوں میں تحریک منہاج القرآن ناتھ والا جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تلاوت کلام مجید کے بعد مرکزی منہاج نعت کونسل ظہیر بلالی اور برادران نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا گیا، جس سے حاضرین محفل پر کیف و سرور طاری ہوگیا۔

پروگرام کا مقصد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ سے رشتہ محبت کو استوار کرنا، اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلچر کو گلی گلی کوچہ کوچہ عام کرنا تھا، پروگرام میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد منانا سنت الہی ہے، اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے آشنائی حاصل کرنے کا موثر ذریعہ ہے، میلاد کی صورت میں پروگرامز منعقد کرنے سے لوگوں میں شعور اور آگہی کے چراغ روشن ہوتے ہیں اور انہیں دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

پروگرام میں علاقے بھر سے لوگوں نے شرکت کی، اور محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ آخر میں امت مسلمہ، اور خصوصاً پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top