شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شیخ زاہد فیاض کی خالہ کی وفات پر اظہار افسوس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض کی خالہ جان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ نیک اور صالحہ خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، راجہ جمیل اجمل، احمد نواز انجم، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، ساجد محمود بھٹی، عبد الحفیظ چوہدری، ارشاد احمد طاہر، حفیظ اللہ جاوید اور دیگر مرکزی، صوبائی اور لاہور کے قائدین نے مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ مرحومہ کو شالیمار ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور لاہور کے قائدین، سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top