تحریک منہاج القرآن حویلیاں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن اور قائد ڈے

تحریک منہاج القرآن حویلیاں کے زیراہتمام ہونے والے سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد اس بار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائد میں سے ساجد محمود بھٹی، علامہ محمد افضال قادری مرکزی نائب ناظم دعوت، محمد طیب ضیاءنے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنما علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا، جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں ساجد محمود بھٹی، علامہ محمد افضال قادری، سید ہدایت رسول شاہ اور محمد طیب ضیاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کی اصلاح کی تحریک ہے، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کی بحالی، غلبہ دین حق اور اصلاح احوال کے لیے کی جانے والی کاوشیں فقید المثال ہیں اور رہتی دنیا تک انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے گا۔ 

تقریب میں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top