منہاج القرآن ماڈل سکول گوجر خان کے زیراہتمام محفل میلاد اور قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن ماڈل سکول جبوکسی اعوان یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری بروز سوموار صبح 10 بجے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی تھے۔ تقریب طارق محمود فاضلی (پرنسپل منہاج ماڈل سکول جبوکسی اعوان) کے زیرنگرانی انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب میں تمام طلبہ و طالبات کی Mothers کو مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ پروگرام میں مختلف کوئز مقابلے منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں جتنے والے طلبہ کو انعامات بھی دیئے گئے جبکہ پورا مقابلہ جیتنے والے طالب علم کو قائد ایوارڈ بدست ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی دیا گیا۔ پروگرام میں قائد ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top