تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

اسے سفیرِ امن اے بہار چمن
تو سلامت رہے تا قیامت رہے

بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار، سفیرِ امن و انسانیت، محبت و رواداری اور امن و سلامتی کے پیامبر، اولیاء کے فیضان کے امین و قاسم، تجدید و احیائے اسلام کے نقیب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسی سلسلہ میں مورخہ 18 فروری 2012ء کو ہفتہ کی شام تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل گاؤں واڑہ امام دین شرقی کے مرکزی آفس تحریک منہاج القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 سالہ زندگی پر مشتمل ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی کے صدر رانا تجمل خان، ناظم مالیات صوفی اشفاق نقشبندی، ناظم محمد سروررحمانی، ناظم ویلفیئر میاں اشتیاق احمد اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے شیخ الاسلام کو ہدیہ تبریک پیش کیا۔

اس تقریب میں ناظرحسین جٹ، میاں محمد ذیشان تبسم، میاں طاہر، عبدالشکور، میاں ذیشان قادری، محمد اکرم رحمانی، شبیر حسین، میاں رضوان، حافظ امجد، میاں شمیم حیدر، محمد ذکاء، حافظ اصغر علی، محمد حفیظ، ابران حنیف، ساجد علی، فریاد علی اور گاؤں کے دیگر احباب نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور جملہ حاضرین میں کیک تقسیم کیا گیا۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top