شیخ الاسلام کی سالگرہ پر آپ کی تجدیدی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی عظیم الشان تقریب 26 فروری کو فیصل آباد میں ہوگی

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پر آپ کی تجدیدی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عظیم الشان تقریب 26 فروری بروز اتوار شام 5 بجے بغدادی پارک گلبرگ اے میں منعقد ہوگی جس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی جانشین نصیر ملت پیر سید غلام نجم الدین گیلانی گولڑہ شریف ہونگے۔

تقریب میں تلاوت، نعت شریف، تحریکی ترانے اور قاری وحید احمد چشتی، قاری نوید احمد چشتی قوالی پیش کریں گے جبکہ مہمانان گرامی امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، پروفیسر محمد اشفاق، محمد امین شاد ایڈووکیٹ، پروفیسر مقصود عالم فاروقی، میاں عبدالقیوم، حاجی محمد اصغر، سید ہدایت رسول قادری اور انجینئر محمد رفیق نجم شرکت کریں گے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے سکیورٹی، استقبالیہ، پنڈال اور سٹیج کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top