MSM کھوئیرٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر فٹ بال میچ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئیرٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مورخہ 17 فروری 2012 کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کھوئیرٹہ میں فٹبال میچ منعقد ہوا۔ جو مصطفوی کلب اور کالج کلب کھوئیرٹہ کے درمیان کھیلا گیا۔

مصطفوی کلب کی قیادت سجاد یوسف جنرل سیکرٹری MSM ڈگری کالج کھوئیرٹہ اور کالج کلب کی قیادت فیصل شبیر نے کی جبکہ میچ کا دورانیہ ایک گھنٹے پر مشتمل تھا ۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں خوبصورت کھیل پیش کرتے ہوئے ایک ایک گول کیا۔ اس طرح رولز کے مطابق دونوں ٹیموں کو ExtraTime دیا گیا، جس میں مصطفوی کلب نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے اس میچ کو اپنے نام کرتے ہوئے فاتح قرار پائے۔

 میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں جن میں کپتان مصطفوی کلب سجاد یوسف کو Winner ٹرافی جبکہ کپتان کالج کلب فیصل شبیر کو Runner up ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں میں شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ کے عہدیداران ناظم عرفان محمود قادری، ناظم دعوت و تربیت حافظ وسیم زیدی، نائب ناظم دعوت یاسر شبیر ڈار، صدر MSM بوائز ڈگری کالج کھوئیرٹہ ندیل احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری MSM کھوئیرٹہ خاقان حیدر نے تقسیم کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top