قائد ڈے کے سلسلہ میں طلبہ سال ہفتم کی ایوان قائد حاضری

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ سال ہفتم (سیشن 12-2011ء) نے اپنے محبوب قائد عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے معزز اساتذہ کرام محمد عباس نقشبندی، رانا محمد اکرم قادری، صابر حسین نقشبندی اور ظفر اقبال قادری کی قیادت میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے گھر سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے گئے، جس کے لیے خصوصی طور پر سالگرہ کا کیک بنوایا گیا تھا۔ ایوان قائد پہنچنے پر امتیاز حسین اعوان سیکرٹری شیخ الاسلام ہاؤس نے تمام اساتذہ اور طلبہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے خوش آمدید کہا اور شیخ الاسلام کے ڈرائنگ روم میں لے گئے، جہاں پر شیخ الاسلام کے اہل خانہ کی طرف سے تمام طلبہ کو ریفریشمنٹ کروائی گئی۔

اس مختصر اور حسین تقریب میں حافظ محمد اشفاق، غلام یٰسین فیضی، شاہد اکرم، محمد سعد چشتی، محمد علیم افضل، تحسین اعظم رانجھا، محمد یامین مصطفوی، ناظر علی اور محمد ذوالقرنین نواز چشتی نے سال ہفتم کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ بعد ازاں طلبہ نے اپنی زندگی کے ان یاد گار لمحوں کو قید کرنے کی غرض سے فوٹو گرافی کی اور اپنے محبوب قائد کی صحت و سلامتی کی دعاؤں کے بعد رخصت ہوئے۔ واپسی پر تمام طلبہ نے اس مختصر مگر روحانی ٹور پر اپنے معزز اساتذہ کرام کا نہایت شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : محمد یامین مصطفوی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top