منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب اور سفیر امن کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام موخہ 18 فروری 2012ء بروز ہفتہ کپسیلی مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعاد ت محمد اعجاز نے حاصل کی، بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں یاسر عمران، محمد عمران قادری، محمد عثمان شفیع، محمد شہزاد، محمد عدیل، محمد اخلاق، نصیر احمداور محمد صغیر شامل تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض منہاج القرآن یوتھ لیگ کپسیلی کے صدر تیمور طارق اور ناظم تیمور عابد نے سرانجام دیئے۔عظیم الشان کانفرنس کی سرپرستی منہاج القرآن کپسیلی کی شوریٰ کے صدر عابد حسین کھوکھرنے فرمائی، کانفرنس منہاج القرآن کپسیلی کے ڈائریکٹر قاری محمد اکرم زاہد کی زیر نگرانی جاری رہی جبکہ منہاج القرآن کپسیلی کے صدر چودھری تجمل نذیر نے صدارت کی۔

سفیر امن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد شفیق اعوان( ناظم منہاج القرآن یونان ) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے حوالہ سے گفتگو کی اور کہا کہ موجودہ صدی میں شیخ الاسلام جیسی ہستی کا ہونا اللہ رب العزت کی طرف سے امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعت سے کم نہیں انہوں نے امت کو دل کی آنکھ کھولنے کا شعور دیا، انہوں نے اقوام عالم کو اسلام کا اصل چہرہ دکھایا کہ اسلام دہشت گردی، انتہاپسندی کا مذہب نہیں بلکہ امن ومحبت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ قاری محمد اکرم زاہد نے اپنے محبوب قائد کو ہدیہ تبریک کچھ یوں پیش کیا کہ شیخ الاسلام کی ذات عالم اسلام کے لئے بالخصوص اور عالم انسانیت کے لئے بالعموم ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ آپ کی تحقیقی فکر میں امام فخر الدین رازی، امام غزالی، امام جلال الدین سیوطی کی جھلک دکھائی دیتی ہے، آپ کے علم وعمل میں غوث جلی کی محبت نظر آتی ہے اور آپ کی ذات میں پیر سید طاہر علاوالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے تقویٰ اور پرہیز گاری کی تصویر نظر آتی ہے۔ غلام مصطفی ربانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اہلسنت کا فخر ہیں اور آپ کی عالم اسلام کے لئے دینی خدمات گراں قدر ہیں۔ کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ کپسیلی دانش بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام اس صدی کی عظیم ہستی ہیں جو مادہ پرستی کے اس دور میں امت مسلمہ کے نوجوانوں کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے جام پلا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق گزار سکیں۔

یونان کے وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے کے قریب اور پاکستانی کیلنڈر کے مطابق 19 فروری کی اوائل ساعتوں میں درود وسلام کی صداؤں کی گونج میں مجدد رواں صدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی61 ویں سالگرہ کے موقع پر 61 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ عظیم الشان کانفرنس کی کوریج وینس ٹی وی اور تکبیر ٹی وی نے کی۔ پروگرام میں خصوصی شرکت سابق صدر منہاج القرآن یونان ملک جاوید اقبال اعوان، طارق شریف اعوان، ابراہیم فیض( پروڈیوسر وینس ٹی وی)، ندیم بٹ ناصر جسوکی(تکبیر ٹی وی)، حاجی محمد افضل آف شامپور، چودھری مستنصرعلی گھرل، محمد اخلاق( ناظم مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان)، ڈاکٹر عبدالرزاق، طارق کنجاہی، کیپٹن اشرف اور دیگر احباب شامل تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر شیخ الاسلام کی صحت وتندرستی اور لمبی عمر کے لئے دعا کی گئی اور حاضرین کے لئے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: دانش بشیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top