سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے زیراہتمام مورخہ 18 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے قاری تصور زبیر نے کیا، اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ سرور کونین میں فاکہیہ الطاف نے پیش کی۔

اس بارونق تقریب میں نقابت کے فرائض قاری مدثر اعجاز نے ادا کیے۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مہمانان گرامی نے شرکت کی، جن میں چوہدری بدر زمان چٹھہ، سعید علی رضوان شاہ، ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری، صدر تحریکِ منہاج القرآن علی پور چٹھہ امجد مجید بٹ، ناظم تحصیل علی پور چٹھہ نثار احمد چٹھہ، سرپرست جاوید اقبال قادری، ناظم یوسی علی پور چٹھہ ڈاکٹر اکرم سراج، ناظمِ مالیات علی پور چٹھہ چوہدری پرویز اختر جٹ، چئرمین درس عرفان القرآن رانا صغیر احمد، اے ڈی او خادم حسین طاہر، ناظمِ دعوت و تربیت رفاقت علی چیمہ، ناظم ویلفیئر زبیر اللہ چٹھہ، ناظم نشر و اشاعت خالد محمود فاروقی، صدر یوتھ لیگ حاجی شفاعت، ایم ایس ایم بلال احمد اور ناظم امور خواتین محمد یوسف مہر سلطانی شامل تھے۔

 مقررین نے اپنے خطابات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حالات زندگی اور مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی، جن میں چوہدری بدر زمان چٹھہ نے بیداری شعور کے حوالے سے مدلل خطاب کیا۔ پرنسپل ادارہ ہذا محمد اسلم چٹھہ نے بھی بچوں کے ساتھ آئے ہوئے ان کے والدین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وہاں پر موجود تمام شرکاء کو شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور اس ادارے کے ساتھ لوگوں کی وابستگی مزید بہتر بنانے پر گفتگو کی۔ امجد مجید بٹ نے قائڈ ڈے کے موقع پر تمام لوگوں خصوصا والدین، بچوں اور تمام مہمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

ایم ڈی شاہد لطیف قادری نے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور وہاں پر آئے ہوئے تمام مہمانوں کو قائڈ ڈے کی مبارکباد پیش کی، اس خوبصورت موقع پر چوہدری بدر زمان چٹھہ، سید علی رضوان، محمد اسلم چٹھہ اور تحریکِ منہاج القرآن علی پور چٹھہ کے لئے خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔

سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اسی پرمسرت موقع پر سکول کے تھرڈ فلور کا افتتاح بھی کیا گیا، جو کہ سکول کے لئے بہت بڑی کامیابی ثابت ہو گی۔ قائڈ ڈے کے موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، جو بچوں کے والدین اور تمام لوگوں میں کیک تقسیم کیا گیا اس کے علاوہ وہاں پر بکرے ذبح کئے گئے اور ان کا گوشت عوام میں تقسیم کیا گیا۔ اس خوشی کے موقع پر تمام حاضرین نے سکول کے پرنسپل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر مفتی شہزاد نے تمام امت مسلمہ کے لئے، بالخصوص شیخ الاسلام کی صحت یابی اور درازئی عمر کے لئے دعا کی اور شیخ اسلام کے ساتھ مصطفوی انقلاب میں شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔ اس کے بعد مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا اور ان کی خصوصی تواضع کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top