تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی (ص)

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر مورخہ 24 فروری بروز جمعۃالمبارک بعد از نماز مغرب ’’مصطفوی جنازہ گاہ بھائی خان‘‘ میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے ترتیب شدہ شیڈول کے مطابق بعد از نماز مغرب مصطفوی اسلامک سنٹر بھائی خان سے مصطفوی جنازہ گاہ تک ایک جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس میں درباری فوجی بینڈ کلیام شریف کے دستے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس عظیم الشان محفل میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی تعداد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مصطفوی جنازہ گاہ میں جلوس کے اختتام پذیر ہونے کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ محمد عثمان نے کیا، جس کےبعد منہاج نعت کونسل (ظہیر بلالی برادران) نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری محمد افضال قادری (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور) نے کیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض عبدالستار نیازی (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان) نے انجام دیئے۔

اس موقع پر پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی (آستانہ عالیہ بھنگالی شریف)، پیر سید وحید شاہ (آستانہ عالیہ پروج شریف)، فقیر تنویر شاہ وارثی (آستانہ عالیہ چھپر شریف)، فخر زمان عادل (صدر تحریک منہاج القرآن دوبئی)، مظہر الحق (صدر منہاج القرآن حلقہ PP-14)، انار خان گوندل (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب)، حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد ساجد (خطیب اعظم گوجرخان)، حضرت علامہ حافظ محمد اسلام چشتی (مدرس عرفان القرآن کورس) اور محمد ریاست قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن گوجرخان) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیاتھا۔ پروگرام کا اختتام پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی کی  خصوصی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top