نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء

نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام 09 فروری 2012ء بروز جمعرات کو ویلیج ہوٹل پشاور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، صوبائی امیر خیبر پختونخواہ مشتاق علی سہروردی، صوبائی ناظم دعوت علامہ عبدالجلیل، صدر تحریک منہاج القرآن پشاور صوفی عبدالطیف، ناظم تحریک منہا ج القرآن پشاور یاسین انجم، امجد علی شاہ، ناظم تحریک منہاج القرآن کوہاٹ شمس الرحمن، صوبائی کوآرڈینیٹر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسد اللہ جان الازہری، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پشاور علامہ عبدالشکور اور ویمن لیگ کے علاوہ کثیر خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اردو اور پشتو زبان میں مدح سرائی کی گئی۔ اس پروگرام میں نقابت کے فرائض اردو زبان میں یسین انجم اور پشتو زبان میں علامہ عبدالشکور نے سرانجام دیئے۔ نعت خوانی کے بعد علامہ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس اور آئیں دین سیکھیں کورس کا تعارف کرواتے ہوئے بریفنگ دی، جس کے نتیجے میں پشاور میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ تدریس کے فرائض فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ قاری حسنین فرید سرانجام دیں گے۔ پروگرام میں علامہ عبدالجلیل نے حقوق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب فرمایا، چونکہ ماہانہ درس عرفان القرآن بھی اس تقریب میں ضم کیا گیا تھا۔

خطاب کے بعد درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ وہاں پر موجود کئی لوگوں نے تحریک منہاج القرآن کے کام کو دیکھتے ہوئے ممبر شپ حاصل کی، جن میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ مہمانوں کو عرفان القرآن ترجمہ بطور تحفہ دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top