تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، مشتاق علی خان سہروردی امیر تحریک KPK،  سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء، علامہ محمد افضال قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ہری پور حاجی محمد ارشاد نے شرکت کی۔

 

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی، جس سے وہاں ایک روحانی ماحول کا سماں بن گیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے، بوڑھے، خواتین اور نوجوان شامل تھے۔

 ساجد محمود بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت پوری دنیا میں علم کی شمع روشن کر رہے ہیں اور امن وآشتی کے پیغام کے ساتھ ساتھ اس کو ویمبلے کانفرنس کی طرح کے پروگرام کروا کر عملی مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے علم وعمل میں پختگی لائیں اور پوری دنیا میں امن کے علمبردار بن کر ان کے اس مشن کو فروغ دیں۔

محمد طیب ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی ذات میں ایک فرد بھی ہیں اور ایک دنیا بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مقررین نے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top