تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کی یونین کونسل سٹی نمبر 3 کے زیراہتمام 26 فروری 2012ء کو عیدگاہ درمان روڈ شکرگڑھ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ جس میں اہم شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ محفل میں مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور سے نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد فیاض بشیر قادری اور منہا ج نعت کونسل ظہیراحمد بلالی نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قاری محمد سعیدی (نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ) نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جبکہ منہاج نعت کونسل ظہیراحمد بلالی برادران نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی مدح سرائی کی۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ محمد فیاض بشیر قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری) نے ''آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں'' کے موضوع پر کیا۔ محفل کا اختتام آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام اوردعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top