منہاج القرآن انٹرنیشنل (سینٹو) اٹلی کے زیر اہتمام بلغونہ میں عظیم الشان محفل نعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل (سینٹو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2102ء کو بلغونہ شہر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں برطانیہ کے مشہور ومعروف نعت خوان میلاد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت حافظ اقتدار حسین شاہ نے حاصل کی، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کے لئے نعت خوانوں نے اپنے اپنے انداز میں اظہار محبت کیا۔پروگرام میں مہمان نعت خوان میلاد رضا قادری نے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ نعت پیش کی۔میلاد رضا قادری کے مخصوص انداز نے پورے ہال پر عش ومحبت کی ایک کیفیت طاری کر دی۔

محفل میں پاکستان کے قونصلر جنرل طارق ضمیر کے ساتھ ساتھ اٹلی بھر سے منہاج القرآن کی تنظیمات نے محفل میں شرکت کر کے رونق کو دوبالا کردیا۔منہاج القرآن آریزو اور مچراتا سے اقبال وڑائچ، منشاد گوندل، بریشیا سے حاجی یونس بٹ، حاجی الیاس، منہاج القرآن یوتھ لیگ سے اویس برادران، منہاج القرآن کارپی سے افضل سیال، مختار قادری نے شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا اور شرکاء کی خدمت میں ضیافت پیش کی گئی۔

رپورٹ: عدیل اظہر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top