نوید احمداندلسی کی والدہ کی وفات پرمرکزی قائدین اور دنیا بھر سے رفقاء واراکین منہاج القرآن کا اظہار تعزیت

مورخہ: 10 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جنرل سیکرٹری اور منہاج کوآرڈینیش بیورو سپین کے کوآرڈینیٹر نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ مورخہ11 مارچ 2102ء کو پاکستان میں ان کے آبائی گاؤں چنڈھیالہ خورد، موڑایمن آباد میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے دائریکٹر عبدالستار منہاجین، مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ عہدیداران اور سٹاف ممبران نے اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

اس کے علاوہ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ، ناظم بلال اپل، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو کے سرپرست محمد شکیل چغتائی، صدر راؤ خلیل احمد، کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ، صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن سید ارشد شاہ، جنرل سیکرٹری سید جمیل شاہ،ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، نائب صدر منہاج یورپین کونسل شبیر کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری محمد نعیم رضا، سیکرٹری کوارڈینیٹر ظہیر انجم، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چودھری، منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد، چودھری محمد سرور، محمد نواز قادری، محمد احسان بیگ، شفقت علی رضا، محمد اکرم اعوان،پرویز اختر، حاجی محمد افضل اور ظل حسن، منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے صدر چودھری خالد محمود، صدر مجلس شوری سید مقصود شاہ اور امام وخطیب محمد اصغر قادری نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور پوری ایگزیکٹوکونسل، منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید، ناظم محمد شبیر، دیزیو کے صدرحاجی محمد یونس، ناظم حاجی محمد اشرف، علامہ وقاص یونس، ناظم نشرواشاعت محمد یعقوب،محمد خوشحال خان،منہاج القرآن بریشیا اٹلی کے صدر شفقت چیمہ، بریشیا سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری،ڈنمارک کے صدر سیدمحمود شاہ، ناروے کے صدر پرویز نثار، منہاج القرآن جاپان کے صدر سید عثمان شاہ بخاری، ناظم اعجاز کیانی، منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری، صدر علی عمران، ناظم امجد نیاز، ہانگ کانگ کے صدر مسٹر باچہ، انڈیا کے صدر سید ناد علی حسن علی، سائپرس کے صدر سلطان احمد، فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، ناظم حاجی محمد اشرف،سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں کارکنان و وابستگان نے نوید احمد اندلسی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

دریں اثنا نوید احمد اندلسی کی والدہ کے جنازہ میں شرکت کے لئے مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، نائب ناظم تربیت علامہ محمد شریف کمالوی، منہاج انٹرنیٹ بیوروکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر صابر حسین، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن برطانیہ کے محمد اجمل قادری نے وفد کی صورت میں شرکت کی۔ وفد نوید احمد اندلسی کے اہل خانہ سے ملا ان سے تعزیت کی اور تدفین کے بعد واپس مرکز آیا۔ نظامت امور خارجہ کی ہدایت کی روشنی میں موڑ ایمن آباد، کامونکی اور گوجرانوالہ کے تنظیمی عہدیداران کے علاوہ رفقاء ، کارکنان اور وابستگان کی کثیر تعداد نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔

رپورٹ:محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top