جامع مسجد البلال یوکی جاپان میں جشن خیر الوریٰ

مورخہ: 15 مارچ 2012ء

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی نمونہ ہے۔ اگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات میں جلوہ گرنہ ہوتے تو روئے زمین پر کچھ بھی نہ ہوتا۔ اللہ رب العزت نے نور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری کائنات سے پہلے تخلیق کیا اور سب سے آخر میں مبعوث کیا۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منانا حکم خداوندی ہے، اللہ رب العزت نے قرآن حکیم میں حکم دے رکھا ہے کہ میری نعمتوں کے حصول پر میرا شکر ادا کرو۔تحریک منہاج القرآن پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی نگاہ ہے کہ پوری دنیا میلاد کے جشن منا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے یوکی جاپان کی مسجد البلا ل میں ہونے والی عظیم الشان محفل ذکر خیر الوریٰ میں کیا جس میں کثیر تعداد موجود تھی۔

تحریک منہاج القرآن اباراکی کین سے قافلہ محمد ایاز(صدر) کی قیادت میں پہنچا۔ نقابت کے فرائض نعیم خان نے ادا کئے۔ پروگرام میں قرآن پاک کی آیات بینات کی تلاوت قاری علی حسن نے کی جبکہ وقاص علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے علامہ طاہر جمال کو خوبصورت پروگرام منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: محمد فیصل ملک، محمد ایاز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top