تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری کا عمرہ سے واپسی پر شاندار استقبال

مورخہ: 02 مارچ 2012ء

مورخہ 02 مارچ 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، یوسف بٹ (کوٹ مانا)، ناصر قادری ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تحریک کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں سے ایک جم غفیر سیالکوٹ ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے جمع تھا۔

صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ جونہی ائیر پورٹ سے باہر آئے تو درود و سلام کے نذارنوں کے ساتھ استقبال کیا گیا، اور ائیر پورٹ کی فضا درود و سلام سے گونج اٹھی، ہر شخص حیران پریشان تھا کہ کون سی ایسی خاص ہستی آ رہی ہے، جس کے استقبال کے لئے ایک جم غفیر ائیر پورٹ پر امڈ آیا ہے، بعد ازاں انہیں بتایا گیا کہ تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کی ہر دلعزیز شخصیت محمد اسلم قادری نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ کی زیارت کر کے واپس آ رہے ہیں، ائیر پورٹ کی انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکار انہیں وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ باہر لے کر آئے۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ ڈسکہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top