قرار داد پاکستان کی حقیقت پر عمل نہ کر کے ہم نے قائد اعظم کی روح کو تکلیف دی : تجمل حسین

مورخہ: 22 مارچ 2012ء

حکمران اگر ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیتے تو پاکستان آج ایشیاء کی قیادت کر رہا ہوتا
طلبہ نظریہ پاکستان اور امن کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں
MSM کے زیر اہتمام سیمینار سے تجمل حسین کا خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر تجمل حسین نے کہا کہ قرارداد پاکستان کا مقصد صرف علیحدہ ریاست حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایک ایسا آزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائد کے مطابق اندرونی و بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر عمل کرسکیں۔انصاف اور مساوات کے اصول قائم کیے جائیں اور سب کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے جائیں لیکن افسوس کہ ہم نے قرارداد پاکستان کی حقیقت کو فراموش کر کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی روح کو تکلیف دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’قرارداد پاکستان کی حقیقی روح اور ہمارا قومی طرز عمل‘‘ کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہونے والے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے حکمران ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیتے تو پاکستان آج ایشیاء کی قیادت کر رہا ہوتا۔ سیکرٹری جنرل عبد الغفار مصطفوی نے کہا کہ آج کچھ لوگ نوجوانوں کو اسلام کی غلط تشریح کر کے دہشت گردی کی طرف راغب کر رہے ہیں تاکہ اس ملک کے امن کو تباہ کیا جائے۔ طلبہ کو چاہیئے کہ وہ نظریہ پاکستان اور امن کے خلاف ہونی والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ کی پرامن تنظیم ہے جو طلبہ میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کررہی ہے۔ سیمینار سے دیگر طلباء رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top