منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے امیرظہور احمد نیازی کی والدہ انتقال کرگئیں

مورخہ: 22 مارچ 2012ء

آکسفورڈ( مرزا آفتاب بیگ ) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے امیر اور نامور صحافی ظہور احمد نیازی اور روزنامہ جنگ لندن کے سعید نیازی کی والدہ مورخہ 21 مارچ 2012ء کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

ظہور احمد نیازی کی والدہ کی وفات پر بانی وسرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدرسپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ عہدیداران اور سٹاف ممبران نے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی، ناظم طاہر محمد، داؤد مشہدی، علامہ محمد صادق قریشی، اشتیاق احمد، شاہد مرسلین، حاجی محمد اسلم، حاجی محمد یونس، حاجی عبد الغفور، علامہ حافظ نذیر احمد خان، آفتاب بیگ اور دیگر عہدیداران نے ظہور احمد نیازی سے اظہار تعزیت کی اور ان کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے خاندان کے احباب اوردیگر پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top