ڈاکٹر طاہر القادری کے انڈیا کے کامیاب دورہ کے حوالے سے تقریب لاہور پریس کلب میں 29 مارچ کو ہو گی

مورخہ: 28 مارچ 2012ء

تقریب میں سینئر صحافی، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ دین اسلام کا سلامتی، امن اور محبت کا آفاقی پیغام عالمی سطح پر انتہائی مدلل اور موثر طریق سے عام کرنے میں تحریک منہاج القرآن معتبر ترین حوالہ ہے۔ نفرتوں کو محبتوں میں بدلنے کے اسی تسلسل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انڈیا کی مختلف ریاستوں کا ایک ماہ کا انتہائی کامیاب دعوتی و تنظیمی دورہ مکمل کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس اہم دورے کے حوالے سے ایک پروقار نشست آج لاہور پریس کلب میں 3:30 بجے ہو گی۔ جس میں سینئر صحافی، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ ناظم اعلیٰ تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top