منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے وفد کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

مورخہ: 27 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال وڑائچ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے مورخہ27 مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا وفد میں ناظم مالیات اٹلی ضمیر حسین، ناظم مچراتا اٹلی محمد آصف اور چودھری محمد افضل(مچراتا) شامل تھے۔

وفد نے نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران سے ملاقات کی اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ساؤتھ اٹلی کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمدپر خو ش آمدید کہا اور ساؤتھ اٹلی میں منہاج القرآ ن کے پلیٹ فارم سے مش کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی اورساؤتھ اٹلی میں مشن کے فروغ کے لئے مزید احسن انداز میں کام کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ صدر منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی چودھری محمداقبال وڑائچ نے ساؤتھ اٹلی کی تنظیم کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے کامیاب دورہ ہند اور مرکزی سیکرٹریٹ کی حکمت عملی پر مبارکبا دپیش کی انہوں نے کہا کہ یقینا ہم نے یہاں وزٹ کے دوران محسوس کیا ہے کہ مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ عہدیداران اور سٹاف ممبران اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہمان خانے کی میزبانی کر رہے ہیں اور ہمیں مرکزی گیٹ سے لے کر نظامت امور خارجہ کے دفتر تک جس طرح عزت واحترام سے خوش آمدید کہا گیا وہ لائق تحسین ہے۔

ناظم امور خارجہ سے تفصیلی ملاقات کے بعد حافظ محمد عمیر وقاص (سیکرٹری ویلفیئرDFA) نے معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر، نظامتوں اور شعبہ جات کاوزٹ کرایا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے بعد وفد نے بغداد ٹاؤن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بے سہارا اور یتیم بچوں کے لئے تعمیر کئے جانے والے عظیم الشان منصوبہ آغوش کا وزٹ بھی کیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top