منہاج القرآن سنٹر ویانا میں ہفتہ وار محفل ذکر ونعت کا انعقاد

ویانا( نمائندہ خصوصی) منہاج القرآن آسٹریا کے تحت شہر ویانا میں گذشتہ آٹھ سا ل سے ہر اتوار کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سلسلہ کی ہفتہ وار محفل مورخہ 01 اپریل 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں خواتین وحضرات نے بھر پور شرکت کی۔

نماز عصر کے بعد گوشہ درود کے تحت بارگاہ سروکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ درود پیش کیا گیا۔ منہاج یوتھ لیگ کے عمیر الطاف نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ حاجی آفاق اکبر، زوہیب حسن، جواد حسین، حاجی محمد اکبر اور محمد شہریار خان نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ محمد نعیم رضا قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مرتب شدہ کتاب المنہاج السوی سے سلسلہ حدیث شروع کرتے ہوئے کہا کہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق ایمان کی ستر شاخیں ہیں کلمہ طیبہ بھی ایک شاخ اسلام ہے۔ راہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹادینا بھی ایمان کی علامت ہے اور شرم وحیا بھی دین اسلام کی شاخ ہے۔ علامہ ازیں اللہ اور ا س کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت سے ہی انسان ایمان کی لذت وحلاوت پا سکتا ہے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی خواجہ محمد نسیم نے کہا کہ آئندہ اتوار گیارہویں شریف کا خصوصی ختم شریف ہو گا۔ محمد شہر یار خان نے درود وسلام اور ختم شریف پڑھا اور خصوصی دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے بعد مہمانوں کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top