شیخ زاہد فیاض (سینئر نائب ناظم اعلیٰ) کی مرکزمنہاج القرآن لاکورنیو(فرانس) آمد

مورخہ: 23 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت میں شرکت کے لئے منہاج القرآن مرکز لاکورنیوفرانس تشریف لائے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور جملہ تنظیمات نے شیخ زاہد فیاض کو خوش آمدید کہا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قار ی صدیق نے حاصل کی، حاجی محمد حنیف مغل نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ علامہ حسن میر قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نئی آنے والی سی ڈیز اور کتب کا حاضرین کو تعارف کرایا۔ شیخ زاہد فیاض نے اپنی مختصر گفتگو میں پچھلے چند ماہ میں ہونے والی مرکزی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جس میں عالمی میلاد کانفرنس اور شیخ الاسلام کا دورہ انڈیا قابل ذکر ہیں۔ آپ نے منہاج القرآن فرانس کی تنظیم اور علامہ حسن میر قادری کو میلادپاک کا شاندار پروگرام منعقد کرنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ شیخ زاہد فیاض کی گفتگو کے بعد منہاج نعت کونسل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔ درود وسلام کے بعد علامہ حسن میر قادری نے دعا کرائی جس کے بعد تمام احباب کو کھانا پیش کیاگیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top