تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن 8 اپریل (اتوار) کو ہو گا

کنونشن میں پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے ہزاروں کارکن و عہدیداران شرکت کریں گے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خصوصی خطاب کریں گے

موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن 8 اپریل 2012ء (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ کنونشن میں پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے ہزاروں کارکن و عہدیداران شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بیرون ملک سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے۔ ورکرز کنونشن کے سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور میں ہو گا جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، ملتان، پشاور، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، گوجرانوالا سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ورکرز کنونشن کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ آن لائن انٹرنیٹ ویڈیو سسٹم اور Minhaj.TV کے ذریعے لاکھوں افراد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب سنیں گے۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جی ایم ملک کے مطابق ورکرز کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور اس سلسلے میں تشکیل دی جانیوالی انتظامی کمیٹیاں ورکرز کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top