تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس

مورخہ: 29 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بہت بڑا کا رنامہ ہے مسلک اہلسنت کے لوگوں میں تربیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے منہاج القرآن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار لودہراں کی اہم روحانی شخصیت پیر حبیب اللہ سراجی نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ خلیل آباد شریف نے تحریک منہاج لودہراں کے زیراہتمام پانچ روزہ "آؤ دین سیکھیں" کورس (مورخہ 25 مارچ سے 29 مارچ 2012ء) کی اختتامی تقریب میں شرکاء کورس سے کیا۔

اس تقریب میں مسلسل پانچ روز آنے والے شرکاء کو کورس کی تکمیل پر اسناد تقسیم کی گئی۔ تقریب میں چوہدری محمد اسلام صدر میلاد مصطفی کمیٹی دھنوٹ، الحاج حافظ شیر محمد آرائیں صدر میلاد مصطفی کمیٹی لودرہراں، حاجی ملک غلام نازک آرائیں سابقہ سٹی ناظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مہمانان گرامی محمد افضل لودھی بیورو چیف رائل نیوز اور شیخ معراج الدین نمائندہ دن نیوز نے شرکاء میں اسناد تقسیم کی۔

معزز مہمانوں نے اس قسم کے تربیتی کورسز کو اہلیان لودہراں کے لیے نعمت قرار دیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان، وابستگان اورعہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں پیر حبیب اللہ سراجی نے ملک کی امن و سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمر خضر کے لیے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top