ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جواد حامد (ناظم اجتماعات) کے دادا کی وفات پر اظہار تعزیت

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جواد حامد (ناظم اجتماعات تحریک منہاج القرآن) کے دادا جان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، مرحوم نیک صالح اور پرہیز گار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  بھی تھے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، قاضی فیض الاسلام، عبدالحفیظ چوہدری، محمد ارشاد طاہراور دیگر مرکزی قائدین نے جواد حامد کے دادا کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔  دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اظہار تعزیت کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top