جامع مسجد منہاج القرآن میں آج فوجی جوانوں کیلئے خصوصی دعا ہو گی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت ڈاکٹر مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ برفانی تودے تلے دبے پاک کے جوانوں اور افسروں کیلئے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں بعد نماز ظہر خصوصی دعا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت واحد امید ہے جس کے باعث فوجیوں کی سلامتی کیلئے پوری قوم دعا کررہی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیاں ہی فوجیوں کو سیاچن جیسے مشکل ترین محاذ پر ڈٹ جانے کی تحریک دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی قوموں کیلئے سب سے بڑا اثاثہ ہوتا ہے۔ آج پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ فوجی جوانوں کیلئے ہر لمحہ ہر پاکستانی دعا گو ہے کہ اللہ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top